the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ٹی آر ایس پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے موقع پر اقلیتوں سے یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ بلدی انتخابات میں اقلیتوں کو زبردست نمائیدگی دیں گے اور ڈپٹی میئر کا عہدہ بھی فراہم کریں گے۔ کیونکہ اقلیتوں کے ساتھ اب تک کئی ایک پارٹیوں نے ناانصافی کی تھی ٹی آر ایس پارٹی اقلیتوں کے ساتھ انصاف کرے گی۔ اقلیتوں کے لئے 15ڈویژنوں سے ٹکٹ دے گی اور ڈپٹی میئر کا عہدہ بھی فراہم کرے گی۔ لیکن اب جبکہ ٹکٹوں کی فراہمی کا وقت آیا تو اسکے برعکس اقدام اٹھایا گیا۔ ٹی آر ایس نے اقلیتوں کو ٹکٹ دینے کے معاملہ انصاف نہیں کرسکی۔ مسلم ووٹوں کی اکثریت والے علاقوں میں صر ف 3ٹکٹ دیئے گئے۔ ہنمکنڈہ اور قاضی پیٹ کے علاقوں سے ابھی تک ایک امیدوار کو بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ جبکہ سابق میں ورنگل بلدیہ میں صرف ایک ہی رکن بلدیہ محمد ابوبکر منتخب ہوئے تھے۔ اس بار انکو ٹکٹ ملنے کی قوی امید تھی لیکن اس بار انہیں نظر انداز کئے جانے کی اطلاعات ہیں باوجود اسکے کہ انہوں نے



پرچہ نامزدگی
داخل کی ۔حقیقت میں ٹی آرایس پارٹی نے ٹکٹوں کی فراہمی میں جو اعلان کیا تھا اس پر عمل نہیں کیا ۔ جس کی وجہ سے اقلیتوں میں ناراضگی پائی جاتی ہے۔ ناراض امیدواروں کو سمجھانے منانے کی مہم شروع ہوچکی ہے۔
ورنگل بلدی انتخابات میں ایم آئی ایم کی جانب سے 4امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کا ادخال
ورنگل میں مجلس بلدیہ انتخابات میں تما م سیاسی پارٹیوں نے اقلیتوں کو ٹکٹ دینے کے معاملہ میں ناانصافی کی ہے۔ کانگریس، ٹی ڈی پی، بی جے پی اور ٹی آر ایس نے بھی جو وعدہ اقلیتوں کے ساتھ کیا تھا اسکو فراموش کردیا ۔ جس نتیجہ میں ایم آئی ایم کے کنونیر محمد عبدالسبحان کی قیادت میں 4ڈویژنوں سے پرچہ نامزدگی کا ادخال کیا گیا۔ جن کے نام اسطرح سے ہیں۔ اہلیہ محمد جانی ڈویژن ۳، محمد خواجہ ڈویژن 14، محمد ارشد ڈویژن 16،اہلیہ سید مصلح الدین ڈویژن 25ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایم آئی ایم پارٹی اس بات پر غور کرے اور بہت جلد بی فارم بھی فراہم کرے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.